Help - Search - Members - Calendar
Full Version: گاؤں کا طال
HulChul.NET > Science, Arts & Culture > Education, Science & Technology
tihami
گاؤں کا طالبعلم ناسا جا پہنچا صلاح الدین
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، دلی
ہندوستان کے دور افتادہ گاؤں کے ایک طالب علم نے تعلیمی میدان میں عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی ہے۔ سترہ سالہ سوربھ سنگھ، امریکی خلائی سائنسی ادارے ناسا کے انٹرنیشنل سائنس ڈسکوری ( آئي ایس ڈی) کے مقابلے کے امتحان میں اوّل آئے ہیں۔ کسی بھی ہندوستانی طالب علم کا یہ پہلا کارنامہ ہے۔اس سے قبل ہندوستان کی مشہور خلائی سائنسدان کلپنا چاولہ نے سن 1988 میں اسی امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی اور وہ اکیسویں نمبر پر رہی تھیں۔

ملک کے مشہور سائنسدان اور صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام نے بھی سن انیس سو ساٹھ میں اسی امتحان میں حصہ لیا تھا اور انہوں نے چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی۔ لیکن سوربھ سنگھ نے اپنے ہیرو عبدالکلام کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

سوربھ کا تعلق ریاست اتر پردیش کے بلیا ضلعے سے ہے۔ اس پسماندہ علاقے میں تعلیم کے لیے بنیادی سہولیات کی بھی کمی ہے۔ سوربھ بارہویں کے طالب علم ہیں۔ اپنی کامیابی خبر سننے کے بعد سوربھ نے کہا کہ وہ ابتدا ہی سے خلائی پرواز کے شوقین تھے لیکن آئی ایس ڈی امتحان کے بارے میں انہیں کچھ بھی نہیں معلوم تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ جب آئی آئي ٹی یعنی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے امتحان کی تیاری کر رہے تھے تب انہیں ناسا کے انٹرنیشنل سائنس ڈسکوری کے بارے میں پتا چلا اور انہوں نے اس کے لیے تیاری شروع کی۔

سوربھ کا کہنا ہے کہ وہ سوچتے تھے کہ اس مقابلے میں وہ دسویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ لیکن وہ اوّل نمبر پر رہے۔

سوربھ کے والدین اپنے بیٹے کی کامیابی سے بہت خوش ہیں۔ والد نرمل سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا جس قدر ہونہار ہے اسی قدر محنتی بھی ہے۔ اور یہ کامیابی اسکی محنت کا ہی نتیجہ ہے۔

ادھر اترپردیش کی ریاستی اسمبلی نے سوربھ کو کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ لیجسلیٹو کونسل کے سبھی ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سوربھ کی تعلیم کے لیے اپنی ایک روز کی تنخواہ دیں گے۔

اترپردیش کی قانون ساز اسمبلی کا بھی یہ تاریخی واقعہ ہے۔ اس سے قبل اس طرح کا فیصلہ کبھی نہیں لیا گیا تھا۔

سوربھ کو امریکی دعوت نامہ کا اب شدت سے انتظار ہے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ جا سکیں۔ انہیں امید ہے کہ امریکہ جانے سے قبل وہ اپنے ہیرو صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام سے ملاقات کر سکیں گے۔

KnOwN_StRaNgEr
INformation share karnay ka shukria 0-25_coolguy.gif

khush rehain rose.gif
This is a "lo-fi" version of our main content. To view the full version with more information, formatting and images, please click here.
Invision Power Board © 2001-2008 Invision Power Services, Inc.