Help - Search - Members - Calendar
Full Version: Garlic
HulChul.NET > Science, Arts & Culture > Health
mahfuzur rehman
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 October, 2007, 08:48 GMT 13:48 PST یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریںلہسن کی افادیت کا راز کھل گیا 'کھانے میں لہسن کی موجودگی بہت اچھی چیز ہے'امریکی محققین اس گتھی کو سلجھانے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ صحتمند دل کے لیے لہسن کھانا کیوں مفید ہے۔یہ راز لہسن میں پائے جانے والے مرکب 'ایلیسین' میں پنہاں ہے۔

ایلیسین لہسن میں ان گندھک کے مرکبات کی صورت میں موجود ہوتی ہے جو لہسن کھانے کے بعد سانس سے آنے والی بو کا سبب بھی بنتے ہیں۔یہ مرکبات خون کے سرخ خلیوں کے ساتھ مل کر ہائیڈروجن سلفائیڈ پیدا کرتے ہیں جس کے نتیجے میں خون کی شریانوں پر موجود دباؤ میں کمی آتی ہے اور خون کی روانی میں آسانی ہوتی ہے۔

ہائیڈروجن سلفائیڈ کی بو گندے انڈوں کی سی ہوتی ہے اور اسے'بدبودار بم' بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔تاہم بہت کم طاقت میں اس کا استعمال خلیوں کے باہمی رابطے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور خون کے دباؤ میں کمی کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے خون کو اہم اعضاء تک زیادہ آکسیجن لے جانے کا موقع ملتا ہے۔

البامہ یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی یہ تحقیق نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کی گذارشات میں شامل ہے۔ ماہرین نے تحقیق کے دوران خون کے سرخ خلیوں کو کچلے ہوئے لہسن کے رس میں ڈبویا جس کے نتیجے میں ان خلیوں کے تناؤ میں بہتّر فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

محققین کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ڈیوڈ کراس کا کہنا ہے کہ'ہمارے نتائج سے یہ واضع ہے کہ کھانے میں لہسن کی موجودگی بہت اچھی چیز ہے'۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ'یقینی طور پر بحیرۂ روم اور مشرقِ بعید کے وہ ملک جہاں کھانے میں لہسن کا استعمال زیادہ ہے وہاں دل کے مریضوں کی تعداد کم ہے'۔

sahera
Very true......... 0-25_coolguy.gif
Bore Na Kar
nice info smile.gif
Aawaz
salam.gif

bohut hi aaChii Post hai

ap ki her Post bohut maloomatee hote hai

Shukriaa

This is a "lo-fi" version of our main content. To view the full version with more information, formatting and images, please click here.
Invision Power Board © 2001-2008 Invision Power Services, Inc.