http://daily.urdupoint.com/todayNewsLive.php?news_id=49751&featured=1&cat_id=2
عمران خان کی پارٹی کارکنان کو اسلامی جمعیت طلبہ کے خلاف بیان بازی اور احتجاج نہ کرنے کی ہدایت، جمعیت کی معافی قبول،نوجوان اپنی طاقت آمریت کے خاتمہ ،آئین وعدلیہ کی بحالی اور میڈیا کی آزادی کے لیے استعمال کریں:
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار21 نومبر2007) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی تنظیم کے تمام عہدیداروں کو جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے خلاف کسی بھی قسم کے احتجاج اور بیان بازی سے روک دیا ہے عمران خان کے بہنوئی اور تحریک
انصاف کے ترجمان حفیظ اللہ خان نیازی کے مطابق عمران خان جو کہ گزشتہ سات روز سے ڈیرہ غازی خان جیل میں زیر حراست ہیں اور تین دن سے ایمرجنسی کے خلاف بھوک ہڑتال کیے ہوئے ہیں انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف حکومت کی طرف تقسیم اور اختلافات پیدا کرنے کی سازش بے نقاب ہونے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں اور پارٹی کے عہدیداروں اپنے چاہنے والوں کے نام پیغام بھیجا ہے کہ وہ اس نازک صورتحال میں آپس میں اختلافات کو بڑھانے کی بجائے اتفاق واتحاد کامظاہرہ کریں تاکہ آمریت سے ملک وقوم کو حقیقی معنوں میں نجات دلائی جاسکے عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ اسے بھول گئے ہیں اب پارٹی کے کارکن منظم ہوکر آمریت ،ایمرجنسی کے خلاف آئین کی بحالی ،عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کے لیے جدوجہد کریں اسلامی جمعیت طلبہ کی طرف سے مانگی گئی معافی قبول کرنی ہے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی طاقت آپس میں اختلافات کی بجائے ملک سے آمریت کے خاتمہ کے لیے استعمال کریں اورمتحد ہوکر جدوجہد کریں۔