کلوز سرکٹ ٹی وی کی ریکارڈنگ میں بظاہراس مشتبہ شخص کوکلرک کو ہپناٹائز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اٹلی کی پولیس نے ایک ایسے شخص کی ویڈیو جاری کی ہے جس پر یہ شک کیا جا رہا ہے کہ وہ سپر مارکیٹوں کے کیشئرز کے ذہنوں پر اثرانداز ہو کر انہیں ہپناٹائز کرنے کے بعد ان کے کیش باکس سے رقم بٹور لیتا تھا۔ اٹلی میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشکوک شخص ہندوستانی یا افریقی نژاد ہو سکتا ہے۔ اس قسم کی زیادہ تر وارداتوں میں عملے کو جو آخری بات یاد رہتی وہ یہ ہوتی کہ کوئی چور ان پر جھکا ہوا ہے اور ان سے کہہ رہا ہے کہ ’میری آنکھوں میں دیکھو‘ اور اس کے بعد انہیں کیش بکس خالی ملتا۔
اسی طرح کا ایک تازہ ترین واقعہ کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے پر ریکارڈ ہوا جس میں ایک شحض کو شمالی اٹلی میں ایک بینک میں داخل ہو کر اپنا کام کر دکھانے کے بعد خاموشی سے باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اٹلی کی میڈیا کے مطابق جب کیشئر کو یہ ویڈیو دکھائی گئی تو انہیں اس واقعے کے حوالے سے کوئی چیز یاد نہیں تھی اور انہیں رقم غائب ہونے کے بعد واقعے کا احساس ہوا ۔
کلوز سرکٹ ٹی وی کی ریکارڈنگ میں بظاہر اس چور کو خاتون کو ہپناٹائز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بینک میں کام کرنے والی ایک خاتون کلرک نے بھی ہپنٹائز ہونے کے بعد ایک شخص کو تقریبًا آٹھ سو یورو کی رقم پکڑا دی تھی۔
some times I wonder if the people who send these suicidal attackers are an expert in hypnotism.....
