KnOwN_StRaNgEr
Jun 4 2008, 10:28 AM

محمد آصف دبئی میں زیرِ حراست
محمد آصف انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے بھارت گئے تھے
پاکستانی فاسٹ بالر محمد آصف کو مبینہ طور پر منشیات رکھنے کے الزام میں دبئی ائرپورٹ پر حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔
محمد آصف پھر سے خبروں میں
پچیس سالہ محمد آصف پیر کو بھارت میں ہونے والے آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے بعد براستہ دبئی پاکستان واپس آ رہے تھے کہ دبئی کے ہوائی اڈے پر تلاشی کے دوران ان کے پاس سے مبینہ طور پر ممنوعہ شے برآمد ہوئی۔
بی سی پی کے چیف آپریٹنگ افیسر شفقت نغمی نے لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد آصف کے معاملے کے بارے میں ابھی صورتحال واضح نہیں ہے اور ان کے خلاف تاحال چارج شیٹ داخل نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی واضح نہیں کہ محمد آصف سے برآمد ہونے والی شے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ’ ہم پرامید ہیں کہ یہ سارا معاملہ ایک غلطی یا پھر غلط فہمی کا نتیجہ ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز ندیم اکرم کو دبئی بھیجا ہے اور دبئی کی ایک قانونی فرم کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔
محمد آصف کو دبئی ائرپورٹ پر ہی قائم حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے اور شفقت نغمی کے مطابق ندیم اکرم اور محمد آصف کے وکیل نے حراستی مرکز میں آصف سے ملاقات بھی کی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس معاملے کے حل کے لیے متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار ندیم اکرم نے دبئی سے بی بی سی کو بتایا تھا کہ’محمد آصف کا یورین ٹیسٹ لیا گیا ہے اور ان کے بٹوے سے برآمد ہونے والی ممنوعہ شے کو ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجا گیا ہے‘۔
محمد آصف سے برآمد ہونے والی منشیات کے بارے میں پاکستانی ذرائع ابلاغ سے متضاد خبریں موصول ہو رہی ہیں جبکہ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پی سی بی کے ہی ایک عہدیدار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آصف کو دبئی ائر پورٹ پر افیون رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اکتوبر سنہ 2006 میں محمد آصف پر ممنوعہ دوا نیندرولون کے استعمال کی پاداش میں ایک برس کی پابندی لگائی گئی تھی جو کہ اپیل کے نتیجے میں دو ماہ بعد اٹھا لی گئی تھی۔
shahrafiq
Jun 4 2008, 10:33 AM
pata nahi kia masal hai PK team k sath ,,,,,,,,koi na koi problem ati rahi hai en per ,,,,,
ab pata nahi es main ketni sadaqat hai ,,,,,,,
Khuda rahem keray sab per or seedha resta dekhay (ameen)
KnOwN_StRaNgEr
Jun 5 2008, 10:54 AM
آصف: رہائی میں تاخیر، ٹیم سے باہر
محمد آصف کو دبئی ائرپورٹ کے حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے کہا ہے کہ فاسٹ بالر محمد آصف کی ممکنہ رہائی میں مزید دو تین دن لگ سکتے ہیں جبکہ آصف کو سہ فریقی سیریز کے لیے بنگلہ دیش جانے والی پاکستانی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے ۔
محمد آصف اتوار کی صبح سے دبئی ائرپورٹ پر حراست میں ہیں جہاں ان کے قبضے سے ایک ایسی شے برآمد ہوئی تھی جس پر حکام کو شک ہے کہ یہ منشیات کے زمرے میں آسکتی ہے۔
شفقت نغمی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ ائرپورٹ پراسیکیوٹر سے پبلک پراسکیوٹر کے پاس جائے گا اور اس کی صوابدید پر ہوگا کہ وہ اسے عدالت میں بھیجے یا نہیں اور اس تمام صورتحال میں دو تین دن لگ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں شاہی خاندان کے ایک فرد کی موت کے بعد اس وقت تین دن کا سرکاری سوگ منایا جا رہا ہے۔
شفقت نغمی نے ان اطلاعات کو غلط قرار دیا کہ محمد آصف کے خلاف الزامات ختم کر دیے گئے ہیں اور وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان واپس آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد آصف پر ابھی تک فرد جرم ہی عائد نہیں کی گئی چنانچہ الزامات ختم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
شفقت نغمی نے کہا کہ محمد آصف کے پیشاب کے نمونے اور ان کے قبضے سے برآمد ہونے والی مشکوک شے کی تجزیاتی رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد آصف کی رہائی کی کوششوں میں مدد کے لیےدبئی کی ایک قانونی فرم کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں جس کے ایک وکیل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے نے محمد آصف سے حراستی مرکز میں ملاقات بھی کی تھی۔
ادھر محمد آصف کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش جانے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین صلاح الدین صلو نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ محمد آصف کی جگہ فاسٹ بولر سہیل خان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
KnOwN_StRaNgEr
Jun 5 2008, 10:58 AM
کرکٹرز میں چرس عام ہے: رضوی
شعیب اختر اور محمد آصف معطل ہونے سے قبل
سپورٹس میڈیسن سے وابستہ ڈاکٹر میثاق رضوی کا کہنا ہے کرکٹرز میں چرس کا استعمال عام ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز میں نشہ آور ادویات کا استعمال بہت زیادہ ہےجن میں شراب اور چرس نمایاں ہیں۔
ڈاکٹر میثاق رضوی کا کہنا ہے کہ چرس پر کرکٹ میں پابندی نہیں ہے اور وہ کارکردگی بڑھانے میں مددگار بھی نہیں ہے البتہ اس کے استعمال سے تھکن کا احساس ختم ہوجاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نینڈرولون سنتھیٹک ہارمون ہے۔یہ اینابالک سٹرائیڈ ہے جو مصنوعی طریقے سے جسم میں داخل کی جاتی ہےاور یہ ڈوپ ٹیسٹ میں ظاہر ہوجاتی ہے۔ ’ کھلاڑیوں کا یہ دعوی سمجھ سے باہر ہے کہ کسی نے لاعلمی میں انہیں دوا دے دی ہوگی جس میں نینڈرولون کے اجزا ہوں اور انہیں پتہ ہی نہ چلا ہو۔ کیونکہ جب تک اس کے ٹیکے نہیں لگوائے گئے ہونگے یہ ڈوپ ٹیسٹ میں کیسے ظاہر ہوگئے؟‘
ڈاکٹر میثاق رضوی کے مطابق شعیب اختر کافی عرصےسے فٹنس کے مسائل کا شکار ہیں اور انہیں یقیناً پتہ ہے کہ وہ کن کن دواؤں پر پابندی ہے لہذا اگر وہ ممنوعہ ادویات کے استعمال کرتے پکڑے گئے ہیں تو وہی قصوروار ہیں البتہ ہوسکتا ہے کہ محمد آصف کو ممنوعہ ادویات کے بارے میں نہ بتایا گیا ہو لیکن یہ کوئی عذر نہیں ہے۔
ڈاکٹر میثاق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کافی دنوں سے ڈوپنگ کے بارے میں لیکچر کا انعقاد نہیں کرسکا ہے یہ اس کی غلطی ہے۔
ڈاکٹر میثاق اس بات کو بھی ڈوپنگ کے عالمی مروجہ قوانین کے خلاف سمجھتے ہیں کہ شعیب اختر اور محمد آصف کے نام میڈیا میں ظاہر کردیے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کافی دنوں سے ڈوپنگ کے بارے میں لیکچر کا انعقاد نہیں کرسکا ہے یہ اس کی غلطی ہے۔
ڈاکٹر میثاق
ان کا کہنا ہے کہ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں اور الزام ثابت نہیں ہوجاتے نام ظاہر نہیں کیے جاتے۔ ڈوپ ٹیسٹ کے سیمپل بھی نام کے بجائے کوڈ نمبر کے ساتھ بھیجے جاتے ہیں اور مکمل رازداری برتی جاتی ہے۔
کھلاڑیوں کے بی سیمپل کے بارے میں ڈاکٹر رضوی کا کہنا ہے کہ بی سیمپل میں وہ اجزا چیک کیے جاتے ہیں جو اے سیمپل میں ظاہر ہوئے ہوں۔
shahrafiq
Jun 5 2008, 11:09 AM
ab kia kha jay es per??
KnOwN_StRaNgEr
Jun 5 2008, 11:16 AM
QUOTE(shahrafiq @ Jun 5 2008, 01:09 PM)

ab kia kha jay es per??
let's c 3 din bad kia hota hai
shhh!!!
Jun 5 2008, 10:00 PM
mujy to bas pak india ka match acha lgta hai ...lekin pta anhin 3 din bad bi kuch ho ga k nahin.....kabi sahi time par kuch hua to nahin hai aj tak but dekhty hain ab kia hota hai....bcoz ab to umeed ki bjay intizaar py dunia kaym hai
sunnynr1
Jun 6 2008, 01:23 AM
very bad
KnOwN_StRaNgEr
Jun 7 2008, 09:27 AM
آصف کا بیان قلمبند، رہائی میں تاخیر
محمد آصف کو دبئی ائرپورٹ کے حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے
دبئی ائرپورٹ پر مبینہ طور پر منشیات کی برآمدگی کے بعد حراست میں لیے جانے والے پاکستانی فاسٹ بالر محمد آصف نے جمعرات کو دبئی میں پراسکیوٹر کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔
آصف کے رواں ہفتے کے دوران رہائی کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں اور اب اس کیس کی سماعت اتوار کو ہوگی۔
shahrafiq
Jun 7 2008, 09:41 AM
ketna wait karay ham ab????????????????
KnOwN_StRaNgEr
Jun 7 2008, 09:43 AM
QUOTE(shahrafiq @ Jun 7 2008, 11:41 AM)

ketna wait karay ham ab????????????????
siso sunday ko un k case ki samahat hogi let's c kia hota hai
filhal to chief Prosecutor ne yeh keh ker k UAE main sab k liye qawaneen barabar hain maofi ka mutalba mustarad ker dia ...
KnOwN_StRaNgEr
Jun 10 2008, 07:55 AM
آصف کا کیس اٹارنی جنرل کے پاس
پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف پر مبینہ طور پر مشکوک شے رکھنے کے الزام کا معاملہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد اٹارنی جنرل کو بھیج دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سہیل منصور نے بی بی سی کو بتایا کہ معاملہ اس وقت اٹارنی جنرل کے پاس ہے اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ تمام شواہد مکمل ہیں تو وہ فوراً فیصلہ سنا سکتے ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر وہ فریقین کے وکلاء کا موقف سن سکتے ہیں۔
سہیل منصور نے کہا کہ توقع ہے کہ منگل تک صورتحال واضح ہوجائے گی تاہم انہوں نے محمد آصف کی میڈیکل رپورٹ یا ان کے قبضے سے برآمد ہونے والی ممنوعہ شے کی رپورٹ کے بارے میں کچھ بتانے سے انکار کردیا۔
دبئی میں موجود پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز ندیم اکرم نے بی بی سی کو بتایا کہ اس معاملے کو باقاعدہ مقدمے کے طور پر چلانے کی بابت باضابطہ طور پر انہیں ابھی تک نہیں بتایا گیا ہے۔
محمد آصف گزشتہ ایک ہفتے سے دبئی میں زیر حراست ہیں۔ بھارت سے پاکستان آتے ہوئے دبئی ائرپورٹ پر ان کے بٹوے سے ممنوعہ شے برآمد ہوئی تھی جس کے بعد چیف پراسیکیوٹر محمد علی رستم نے ان سے تفتیش کی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ محمد آصف کی رہائی کے لیے پاکستان سفاتخانے کی مدد سے کوششوں میں مصروف ہے تاہم متحدہ عرب امارات کے سخت قوانین کے سبب اسے ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس نے دو روز قبل محمد آصف کو ضرورت کے لیے کچھ رقم بھی بھجوائی ہے۔
محمد آصف کے معاملے پر پاکستانی ٹی وی چینلز اور اخبارات متضاد خبریں دیتے آئے ہیں، کبھی ان پر مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ائرپورٹ پر جھگڑا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور کبھی انہیں رہا کرا کر جہاز میں بھی بٹھادیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان اطلاعات کو غلط قرار دیا ہے کہ محمد آصف نے نشے کی حالت میں ائرپورٹ پر جھگڑا کیا تھا۔
shahrafiq
Jun 10 2008, 11:44 AM
Allah khair karay (ameen)
KnOwN_StRaNgEr
Jun 13 2008, 09:21 AM
shahrafiq
Jun 13 2008, 09:24 AM
pata nahi kia ho ga??????????bus wait he kertay ja rahay hain ham log
KnOwN_StRaNgEr
Jun 13 2008, 09:24 AM
پاکستان کے فاسٹ بالر محمد آصف کو کل دبئی سے ڈی پورٹ کئے جانے کا امکان۔۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے محمدآصف کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا:
پاکستان کے فاسٹ بالر محمد آصف کو جمعہ کو دبئی سے ڈی پورٹ کئے جانے کا امکان ہے۔زرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے محمد آصف کی رہائی کے لئے کی جانے والی کوششیں ناکام ہوگئی تھیں، تاہم دبئی میں پاکستانی سفارتخانے نے سفارتی کوششیں جاری رکھی گئیں۔اور اب اس بات کا امکان ہے کہ جمعہ کو محمد آصف کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے محمدآصف کے حوالے سے اجلاس اٹھارہ جون کو طلب کرلیاہے جس میں اس معاملے پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔اگر محمد آصف پاکستان آگئے تو وہ بھی کمیٹی کے سامنے حاضر ہوں گے۔
shahrafiq
Jun 13 2008, 09:40 AM
waiting and pray !!!!!!!!!!
KnOwN_StRaNgEr
Jun 16 2008, 03:41 PM
KnOwN_StRaNgEr
Jun 17 2008, 07:54 AM
shahrafiq
Jun 17 2008, 10:17 AM
mazeed wait wo b 10-12 days,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
KnOwN_StRaNgEr
Jun 17 2008, 10:19 AM
QUOTE(shahrafiq @ Jun 17 2008, 10:17 AM)

mazeed wait wo b 10-12 days,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
han na ulte kaman dey ultey natije
KnOwN_StRaNgEr
Jun 19 2008, 11:56 AM
shahrafiq
Jun 19 2008, 01:14 PM
ye log bataon k sewa kuch nahi kartay................
MJB
Jun 19 2008, 07:16 PM
lagta tu kuch youn hey
barey be-abroo ho ke tere koochey se nikley
KnOwN_StRaNgEr
Jun 20 2008, 05:34 PM
MJB
Jun 20 2008, 05:35 PM
lo g,,,,,,,,,, abb tu kharachi se hota hua lahore bhi pohanch gya,,,,, aur PCB main hazri bhi de di
KnOwN_StRaNgEr
Jun 21 2008, 07:51 AM
QUOTE(MJB @ Jun 20 2008, 05:35 PM)

lo g,,,,,,,,,, abb tu kharachi se hota hua lahore bhi pohanch gya,,,,, aur PCB main hazri bhi de di
iss tarha to hota hai iss tarha k kamon main
KnOwN_StRaNgEr
Jun 21 2008, 09:34 AM
آصف معاملہ: کمیٹی تحقیقات کرے گی
نسیم اشرف نےکہا ہے کہ آئی سی سی کو بھی اس معاملے سے آگاہ کیا جائے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے محمد آصف کے ساتھ دبئی ائر پورٹ پر پیش آنے والے واقع کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
اس تین رکنی کمیٹی کے چئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی ہیں۔ باقی دو اراکین میں پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن ذاکر خان اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ندیم اکرم شامل ہیں۔
دریں اثناء محمد آصف نے اس واقعے پر پوری قوم سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ جو کچھ ہوا اس پر وہ شرمندہ ہیں۔
ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ یہ کمیٹی پیر کے دن سے اپنا کام شروع کر دے گی۔ انہوں نے اس کمیٹی کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی یعنی حقائق معلوم کرنے والی کمیٹی کا نام دیا ہے۔
پی سی بی کے چئرمین کے مطابق اس کمیٹی کا کام ہے کہ اس تمام واقع سے متعلق حقائق تلاش کرے اور اس پر رپورٹ مرتب کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پیش دے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس رپورٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی دیں گے کیونکہ ڈوپنگ کی پالیسی میں پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ ہے۔
ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ محمد آصف نے انہیں بتایا ہے کہ ان کے پاس جوشے تھی وہ کئی مہینوں پہلے حکیم سے لی گئی دوا تھی جو انہوں نے کہنی کے درد کے لیے لی تھی اور انہیں یاد بھی نہیں تھا کہ یہ دوا ان کے پرس میں ہے اور وہ نہیں جانتے کہ اس میں افیون تھی یا نہیں۔
ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ محمد آصف کا بیان اپنی جگہ لیکن وہ اس تمام معاملے کی تحقیق کروانا چاھتے ہیں اور کمیٹی کو چاھیے کہ اس حکیم کو بھی بلوائے جس سے یہ دوا لی گئی تھی۔
ڈاکٹر نسیم اشرف با با یہ واضح کرتے رہے کہ محمد آصف پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی اور انہوں نے خاص طور پر کہا کہ محمد آصف کو دبئی سے نکالا نہیں گیا بلکہ انہیں ان کے ملک بھیجا گیا ہے۔
ڈاکٹر نسیم اشرف کے اس بیان کے برعکس خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محمد آصف کو دبئی سے نکالا گیا ہے اور ان سے برامد ہونے والی ممنوعہ شے کی مقدار بہت کم ہونے کے سبب ان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔خلیج ٹائمز نے تو یہاں تک لکھا ہے کہ چونکہ محمد آصف کو دبئی سے نکالا گیا ہے لہذا ان پر یو اے ای میں داخلے پر تا حیات پابندی لگنے کا امکان بھی ہے۔
ڈاکٹر نسیم اشرف نے اس پریس کانفرنس کو صرف اپنی بات کہنے تک محدود رکھا اور صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔
انہوں نے اس اہم بات کی وضاحت بھی نہیں کی کہ چونکہ محمد آصف پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی اور اگر کمیٹی نے انہیں بے قصور قرار دیا تو کیا یو اے ای کی حکومت سے احتجاج کیا جائے گا؟
ڈاکٹر نسیم اشرف کی میڈیا سے گفتگو سے اس معمے کو حل کرنے میں کوئی مدد نہیں ملی کہ آخر ہوا کیا تھا جبکہ مبصرین کرکٹ کو اس کمیٹی کے اراکین پر بھی اعتراض ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورنگ باڈی میں شامل اشخاص پر مشتمل ڈسپلنری کمیٹی پہلے ہی سے موجود ہے تو پھر ان افراد کی کمیٹی بنانے کا کیا جواز ہے جو پی سی بی کے تنخواہ دار ملازم ہیں جبکہ کمیٹی کے ایک رکن ندیم اکرم محمد آصف کی حراست کے بعد دبئی گئے اور وہاں کئی روز گزارے لیکن وہ کوئی حقیقت جانے بناء ہی واپس آ گئے تو اب وہ کون سے حقائق معلوم کریں گے۔
بہرحال یہ کمیٹی اس گتھی کو کس حد تک سلجھا سکے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن اس سارے واقعے کے سبب محمد آصف نہ تو بنگلہ دیش میں ہونے والا سہ فریقی ٹورنامنٹ کھیل سکے اور نہ ہی وہ 24 جون سے پاکستان میں ہونے والا ایشیاء کرکٹ کپ کھیل سکیں گے کیونکہ بقول ڈاکٹر نسیم اشرف کے اتنے دن حراست میں رہنے سے وہ فٹ نہیں رہے۔
This is a "lo-fi" version of our main content. To view the full version with more information, formatting and images, please
click here.