Help - Search - Members - Calendar
Full Version: News results for bollywood
HulChul.NET > Entertainment > Music, Movies, and Dramas
KnOwN_StRaNgEr

لگے رہو منّا بھائی‘ کیلیے چار ایوارڈ

گاندھی نظریات پر مبنی فلم ’لگے رہو منّا بھائی‘ ہندوستان میں کافی مقبول فلم رہی ہے

راج کمار ہیرانی کی ہدایت میں بنی فلم’ لگے رہو منا بھائی‘نے قومی فلم ایوارڈ میں چار ایوارڈ حاصل کیے ہيں ۔ اس فلم کو سال دو ہزار چھ کی مقبول ترین فلم کے خطاب کے ساتھ ساتھ بہترین سکرین پلے، بہترین نغمے اور موسیقی کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔

بعض تنازعات کے سبب تاخیر کے ساتھ سال دو ہزار چھ کی فلموں کے لیے ایوارڈز کا اعلان منگل کو کیا گیا ہے جبکہ سنہ دو ہزار سات کے ایوارڈز کا اعلان بعد میں کیے جانے کی توقع ہے۔ یہ ایوارڈ بھارتی فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا اعزاز مانا جاتا ہے۔

نئی دلی میں قومی فلم ایوارڈ کا اعلان منگل کے روز کیا گیا۔’لگے رہو منا بھائی‘ جس میں سنجے دت ہیرو تھے۔فلم میں مہاتما گاندھی کے فلسفہ کو بنیاد بنا کر محبت اور سچائی کا پیغام دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

سال دو ہزار چھ کے لیے بہترین فلم کا ایوارڈ ملیالم فلم’ پلجی نمن‘ کو دیا گیا جبکہ بنگال کے اداکار سومترا چٹرجی کو بہترین اداکاری کا ایوارڈ ملا۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ تمل فلم اداکارہ پریہ منی نے حاصل کیا۔

’چاندنی بار‘ اور’ پیچ تھری‘جیسی فلم بنا چکے فلمساز مدھر بھنڈارکر کو ان کی فلم ’ٹریفک سگنل‘ کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیا گیا۔حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص بزنس نہیں کر سکی تھی اور نہ ہی فلمی ناقدوں نے اس کی تعریف کی تھی۔
’چاندنی بار‘ اور’ پیچ تھری‘جیسی فلم بنا چکے فلمساز مدھر بھنڈارکر کو ان کی فلم ’ٹریفک سگنل‘ کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیا گیا۔حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص بزنس نہیں کر سکی تھی اور نہ ہی فلمی ناقدوں نے اس کی تعریف کی تھی

فلم’اوم کارا‘ کی اداکارہ کونکنا سین شرما کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ فلم ’لگے رہو منا بھائی‘ میں مہاتما گاندھی کا کردار ادا کرنے والے دلیپ پربھاولکر کو بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

قومی فلم ایوارڈ میں نان فیچر فلم کے زمرے میں امیتابھ چکرورتی کی فلم کو بہترین فلم کا خطاب ملا جبکہ اندرا گاندھی ایوارڈ کے لیے بہترین فلم کے زمرے میں دو فلموں کو مشترکہ ایوارڈ دیا گیا۔ ان میں کبیر خان کی ہدایت میں بنی فلم’ کابل ایکسپریس‘ اور ملیالم فلم ’ایکناتھم‘ شامل ہیں۔

تین ممبر جیوری بدھا دیپ داس گپتا کے وکرم سنگھ اور مدھوجین نے ایوارڈ کی یہ فہرست وزیر اطلاعات و نشریات پریہ رنجن داس منشی کے سپرد کی۔ملک کا یہ قومی ایوارڈ گزشتہ چند برسوں سے تنازعات کا شکار رہا ہے۔
KnOwN_StRaNgEr
فلم ایوارڈز: امیتابھ بہترین اداکار

فلم بلیک میں اداکاری کی بنیاد پر امیتابھ کو پہلے بھی کئی قومی فلم ایوارڈز مل چکے ہیں

ہندوستان میں قومی فلم ایوارڈز میں بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کو بہترین اداکار کے ایواڑ سے نوازا گیا ہے جبکہ بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈ ساریکا کو دیا گيا ہے۔

تقریبا دوسال تک جاری رہنے والے تنازعہ کے بعد منگل کی رات قومی فلم انعامات کا اعلان کیا گيا۔

بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ بدھ دیب داس گپتا کی ہدایت کاری میں بنی بنگالی فلم ’کال پروش‘ کی جھولی میں گیا۔

امیتابھ بچن کو’بلیک‘ فلم میں بطور ٹیچر اداکاری کا خوبصورت جوہر دکھانے کے لیے انہيں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔جبکہ ساریکا کو فلم ’پرزانیہ‘ میں ان کی لاجواب اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے طور پر منتخب کیا گيا۔

بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ فلم ’پرزانیہ‘ کے لیے راہل ڈھولکیا کو ملا۔ ’اقبال‘ کے لیے نصیرالدین شاہ کو بہترین معاون اداکار کے لیے چنا گيا۔جبکہ اروشی کو ملیالم فلم ’آچھونتے‘ کے لیے معاون اداکارہ کے طور پر منتخب کیاگيا۔

مقبول ترین فلم کا ایوارڈ راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم ’رنگ دے بسنتی‘ کی جھولی میں گیا۔

بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ فلم 'پر زانیہ' کے لیے راہل ڈھولکیا کو ملا

بہترین پہلی فلم کے ہدایت کاری کے لیے اندرا گاندھی ایوارڈ پردیپ سرکار کو ان کی فلم ’پرنیتا‘ کے لیے دیا گيا۔

ہندی فلم ’اقبال‘ کو سماجی مسائل کو مثبت طریقہ سے پیش کرنے کے لیے خصوصی انعام سے نواز گیا۔ قومی یکجہتی کے لیے نرگس دت ایوارڈ جے راج کی ملیالم فلم ’دیوا نامتھل‘ کو دیا گيا۔

بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ شریا گھوشال کے نام رہا ۔ فلم ’رنگ دے بسنتی‘ کے گیت ’روبرو‘ کے لیے نریش ائیر کو بہترین گلوکار کا ایوارڈ دیا گيا۔

ہندی زبان کے زمرے میں فلم ’بلیک‘ کو بہترین فیچر فلم کے ایوارڈ کے لیے منتخب کيا گيا۔ بچوں کی بہترین فلم بھی ہندی کے نام رہی اور اس کے لیے وشال بھاردواج کی فلم ’بلو امبریلا‘ کو چنا گيا۔

اداکار انوپم کھیر کو سال دو ہزار پانچ کے لیے ’خصوصی جیوری ایوارڈ‘ سے نوازا گيا۔

تیرپنوے قومی فلم ایوارڈز پر تقریباً دو برس سے تنازعہ چل رہا تھا کیونکہ ایک فلم ناقد نے دلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی اور الزام لگایا تھا کہ ایوارڈز کے انتخابات میں تفریق برتی گئی ہے۔ اس کے بعد دلی ہائي کورٹ نے قومی فلم انعام کے اعلان پر روک لگا دی تھی۔
KnOwN_StRaNgEr
آئیفا: ’چک دے انڈیا‘ بہترین فِلم

شاہ رخ کی دونوں فلموں ’اوم شانتی اوم‘ اور ’چک دے انڈیا‘ نے کئی ایوارڈ حاصل کیے

تھائی لینڈ میں ہونے والے نویں آئیفا ( انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی) ایوارڈز میں شاہ رخ خان کی’چک دے انڈیا‘ کو بہترین فِلم قرار دیا گیاہے اور خود شاہ رخ کو بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گيا ہے۔

اس برس کرینہ کپور کو فلم’جب وی میٹ‘ میں اچھی اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
KnOwN_StRaNgEr

بہترین نئے اداکاروں میں رنبیر کپور کو فِلم ’سانوریا‘ کے لیے ایوارڈ دیا گيا جبکہ ان کی گرل فرینڈ دیپکا پادوکون کو ’اوم شانتی اوم‘ میں اداکاری کے لیے بہترین ادا کارہ کے اعزاز سے نوازہ گيا۔

وویک اوبرائے ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا‘ میں اپنے کردار کی بنیاد پر بہترین منفی اداکار قرار پائے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نویں آئیفا ایوراڈ کی تقریب کی حیران کن بات کئی بڑے ناموں کو ایوارڈ نہ ملنا تھی جس میں بچن خاندان بھی شامل ہے۔ ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ ایشویریہ رائے نے فِلم ’گرو‘ میں ہیرو اور ہیروئین کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم بھی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل تھی لیکن اسے
کترینہ کیف کو فیمیل آئیکون کا خطاب ملا ہے

لیکن ابھیشیک بچن کو اداکاروں میں سٹائل آئکون کے خطاب سے نوازہ گيا۔ اس برس ہیروئینیوں میں فیمیل سٹائل آئکون کا خطاب کترینہ کیف کو ملا ہے۔

امیتابھ بچن ایفا ایورڈ کے ایمبیسڈر ہیں اور اس بار وہ اپنی بیوی جیا بچن اور بیٹے ابھیشیک اور بہو ایشوریہ کے ساتھ تقریب میں حصہ لینے پہنچے تھے ۔

انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی یا ایفا ایورڈاز ہر برس دنیا کے مختلف مشہور شہروں میں منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس برس یہ تقریب بنکاک میں ہوئی جس میں بالی وڈ کے بیشتر ستاروں نے حصلہ لیا۔ پرانے ہیرو اور ہیروئنیں قسم قسم کے ڈیزائنر ملبوسات اور طرح طرح کے ہیئر سٹائلز میں سجی دھجی تھیں جس سے ماحول ایسا تھا جیسے ستاروں کا جھرمٹ ہو۔

اس تقریب کو دیکھنے کے لیے فنکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جس میں بالی وڈ کے بڑے پرڈیوسرز اور ہدیات کار بھی تھے۔ اس موقع پر کئی ستاروں نے اپنے مخصوص انداز میں پروگرام پیش کیے۔ رقص و موسیقی کے ایسے پروگرام کا انتظام تھا کہ دوسروں کو نچانے والے خود تھرکتے رہے۔
Cupid Princess
QUOTE(KnOwN_StRaNgEr @ Jun 13 2008, 09:42 AM) *

acha jee
Cupid Princess
QUOTE(KnOwN_StRaNgEr @ Jun 13 2008, 09:39 AM) *
آئیفا: ’چک دے انڈیا‘ بہترین فِلم

شاہ رخ کی دونوں فلموں ’اوم شانتی اوم‘ اور ’چک دے انڈیا‘ نے کئی ایوارڈ حاصل کیے

تھائی لینڈ میں ہونے والے نویں آئیفا ( انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی) ایوارڈز میں شاہ رخ خان کی’چک دے انڈیا‘ کو بہترین فِلم قرار دیا گیاہے اور خود شاہ رخ کو بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گيا ہے۔

اس برس کرینہ کپور کو فلم’جب وی میٹ‘ میں اچھی اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

wah g wah
Cupid Princess
QUOTE(KnOwN_StRaNgEr @ Jun 13 2008, 09:36 AM) *
فلم ایوارڈز: امیتابھ بہترین اداکار

فلم بلیک میں اداکاری کی بنیاد پر امیتابھ کو پہلے بھی کئی قومی فلم ایوارڈز مل چکے ہیں

ہندوستان میں قومی فلم ایوارڈز میں بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کو بہترین اداکار کے ایواڑ سے نوازا گیا ہے جبکہ بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈ ساریکا کو دیا گيا ہے۔

تقریبا دوسال تک جاری رہنے والے تنازعہ کے بعد منگل کی رات قومی فلم انعامات کا اعلان کیا گيا۔

بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ بدھ دیب داس گپتا کی ہدایت کاری میں بنی بنگالی فلم ’کال پروش‘ کی جھولی میں گیا۔

امیتابھ بچن کو’بلیک‘ فلم میں بطور ٹیچر اداکاری کا خوبصورت جوہر دکھانے کے لیے انہيں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔جبکہ ساریکا کو فلم ’پرزانیہ‘ میں ان کی لاجواب اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے طور پر منتخب کیا گيا۔

بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ فلم ’پرزانیہ‘ کے لیے راہل ڈھولکیا کو ملا۔ ’اقبال‘ کے لیے نصیرالدین شاہ کو بہترین معاون اداکار کے لیے چنا گيا۔جبکہ اروشی کو ملیالم فلم ’آچھونتے‘ کے لیے معاون اداکارہ کے طور پر منتخب کیاگيا۔

مقبول ترین فلم کا ایوارڈ راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم ’رنگ دے بسنتی‘ کی جھولی میں گیا۔

بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ فلم 'پر زانیہ' کے لیے راہل ڈھولکیا کو ملا

بہترین پہلی فلم کے ہدایت کاری کے لیے اندرا گاندھی ایوارڈ پردیپ سرکار کو ان کی فلم ’پرنیتا‘ کے لیے دیا گيا۔

ہندی فلم ’اقبال‘ کو سماجی مسائل کو مثبت طریقہ سے پیش کرنے کے لیے خصوصی انعام سے نواز گیا۔ قومی یکجہتی کے لیے نرگس دت ایوارڈ جے راج کی ملیالم فلم ’دیوا نامتھل‘ کو دیا گيا۔

بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ شریا گھوشال کے نام رہا ۔ فلم ’رنگ دے بسنتی‘ کے گیت ’روبرو‘ کے لیے نریش ائیر کو بہترین گلوکار کا ایوارڈ دیا گيا۔

ہندی زبان کے زمرے میں فلم ’بلیک‘ کو بہترین فیچر فلم کے ایوارڈ کے لیے منتخب کيا گيا۔ بچوں کی بہترین فلم بھی ہندی کے نام رہی اور اس کے لیے وشال بھاردواج کی فلم ’بلو امبریلا‘ کو چنا گيا۔

اداکار انوپم کھیر کو سال دو ہزار پانچ کے لیے ’خصوصی جیوری ایوارڈ‘ سے نوازا گيا۔

تیرپنوے قومی فلم ایوارڈز پر تقریباً دو برس سے تنازعہ چل رہا تھا کیونکہ ایک فلم ناقد نے دلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی اور الزام لگایا تھا کہ ایوارڈز کے انتخابات میں تفریق برتی گئی ہے۔ اس کے بعد دلی ہائي کورٹ نے قومی فلم انعام کے اعلان پر روک لگا دی تھی۔

wow gr8
This is a "lo-fi" version of our main content. To view the full version with more information, formatting and images, please click here.
Invision Power Board © 2001-2008 Invision Power Services, Inc.